حیدرآباد۔18۔(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے قائد پرشانت بھوشن کے لئے تنازعات کوئی بات نہیں ہے۔ کبھی کبھی وہ اپنے متانزعہ بیانات سے عام آدمی کے بانی اروند کیجروال کے لئے بھی گلے میں ہڈی بن جاتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ تنازعہ کا مقام حیدرآباد ہے۔چنانچہ وہ
حیدرآباد کے دورہ کے موقع پر آج دومل گوڑہ کے اے وی کالج میں عام آدمی پارٹی کے قائدین و کارکنان کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے علیحدہ تلنگانہ کی تائید میں بیان دیا جس پر سیما آندھرا کے کارکنوں نے برہمی کا اظہار کیا۔دونوں علاقوں کے کارکنوں دو گروپوں میں بٹ گئے اور انہوں نے پرشانت بھوشن کے اس بیان پر اعتراض کیا۔